منہاج القرآن لندن میں زیر تعلیم طلباء کا ہاؤس آف کامنز کا دورہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن میں زیر تعلیم طلباء کے وفد نے مورخہ 16 مارچ 2011ء کو ہاؤس آف کامنز کا دورہ کیا جہان نیوہیم کے ممبر پارلیمنٹ سٹیفن ٹمز نے منہاج آرٹس کلاسز کے طلباء کی تصویروں کی نمائش کا اہتمام کیا تھا۔

ہاؤس آف کامنز کی طرف سے جس نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا اس کا مقصد مذہب اور سیاست میں باہمی تعلق کو روشناس کرانا تھا۔ بعد ازاں سٹیفن ٹمز وفد کو اپنے دفتر میں لے گئے جہاں ان سے انفرادی طور پر ان کی پینٹنگز کے بارے میں سوالات کئے۔ انہوں نے طلباء کو اپنے دفتر میں ان جگہوں کی نشاندہی کی جہاں وہ ان پینٹنگز کو لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وفد کی قیادت منہاج القرآن شعبہ آرٹس کی انچارج آکسفورڈ یونیورسٹی کی گریجویٹ اور لندن کے میئربورس جوٹسن کی سابق بیوی الیگرا اوون نے کی جبکہ منہاج القرآن لندن کے طلباء کے ساتھ ساجد حسین، عثمان غنی، علی خان اور بابر جاوید بٹ بھی وفد میں شامل تھے۔

رپورٹ:محمد آفتاب بیگ

تبصرہ