قونصلیٹ آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے مورخہ 23 مارچ 2011ء کو یوم پاکستان کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ قونصلیٹ آف پاکستان کی جانب سے منہاج القرآن فرینکفرٹ کی انتظامیہ کو تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی۔
قونصل خانہ کی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کی انتظامیہ کے دس رکنی وفد نے محمد شبیر کھوکھر کی قیادت میں تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری فیض احمد چشتی کی تلاوت سے ہوا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ مختلف اہل فکر و دانش کے خطابات کے بعد منہاج القرآن فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قرار داد مقاصد، پاکستان کے معروضی حالات اور حالیہ دہشت گردی کی فضاء کے حوالہ سے فکر انگیز گفتگو کی جس کو تمام شرکاء نے سراہا۔ تقریب کے اختتام پر اجتماعی طور پر کیک کاٹا گیا اور علامہ محمد اقبال قادری نے خصوصی دعا کی۔
تبصرہ