منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام ویٹی کن سٹی روم میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کی خصوصی تقریب

منہاج انٹرفیتھ ریلیشنز کے زیراہتمام دنیائے عیسائیت کے قدیم ترین شہر ویٹی کن سٹی روم میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ اور بین المذاہب دعائیہ تقریب کا 19 مارچ 2011ء کو انعقاد کیا گیا۔ جس میں 18 ممالک کے انٹرفیتھ ڈائیلاگ کے حوالے سے ویٹی کن سٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کے میزبان سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل جو ان دنوں بین المذاہب ہم آہنگی کے سلسلہ میں اٹلی کے دورے پر ہیں اور مختصر قیام کے دوران وہ منہاج انٹرفیتھ اینڈ ریلیشنز کے پلیٹ فارم سے مختلف تقاریب کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اس تقریب کو ویٹی کن سٹی کے خوبصورت ہال میں منعقد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی Fr. Baawobr Richard جو کہ Mission Africa کے General Supper ہیں۔ اس تقریب میں اٹلی، فرانس، پرتگال، اسپین، کینیڈا، ڈنمارک، گھانا، جرمنی، برطانیہ، پولینڈ، صومالیہ، ایران، بیلیجئم اور سویڈن سے تعلق رکھنے والے عیسائی رہنماؤں کے علاوہ مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سہیل احمد رضا کے علاوہ جن عالمی رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی ان کے نام یہ ہیں :

  1. Fr Vezzoli Michele (Italy)
  2. Fr Aurelio (Spain)
  3. Fr PoirierJacques (Canada)
  4. Mr Sohail Ahmad Raza (Pakistan)
  5. Fr Richard Francois (France)
  6. Fr BaawobrRichard, Superior General (Ghana)
  7. Fr Otmar Strzoda (Germany)
  8. Fr Jean Chaptal (Swetzerland)
  9. Br Patrick O. Leary (Great Briten)
  10. Fr Gonzalo (Purtegal)
  11. Fr Pello Robert (Poland)
  12. Fr Juan Jose (Spain)
  13. Fr Carbonneau Michel (Canada)
  14. Fr Peter (England)
  15. Fr Sawadogo Emile (Burkina Faso Diocesan)
  16. Fr Kapya Arsene (Congo )
  17. Fr Ambusa Prosper (RD Congo)
  18. Fr Robert Augustus Oduro (Ghana)
  19. Mr Meftah Ahmad Reza (Iran)
  20. Fr Guiseppe (Poland)
  21. Fr Fons (Belgium)
  22. Fr.Matthew Biju Koothottil (India)
  23. Fr.Pulavelil Joseph (Srilanka)
  24. Fr.Martin Gonzalo (Spain)
  25. Fr.Tebri Robert (Kenia)
  26. Fr.Nsanzurwimo Marc (Burundi)
  27. Fr.Aayire Nicholas (Ghana M.Afr.)
  28. Fr.Groiselle Michel (France)

تقریب کا آغاز روایتی انداز میں بائیبل مقدس کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کی گئی اور انگلش ترجمہ بھی پڑھا گیا۔ تقریب کے آغاز میں انٹر فیتھ پرئیر جاپان میں حالیہ سونامی کے موقع پر ہلاک ہونے والوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور پھر ان کے لئے دعا کی گئی۔ اس کے بعد ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے چیئرمین مسلم کرسچئین ڈائیلاگ فورم پاکستان شیخ الاسلام "ایمبیسڈر آف پیس کا تفصیلی تعارف کرایا جس کے بعد ان کی 60 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور امن کی شمعیں روشن کی گئیں۔ Peace Candle ہاتھوں میں تھام کر تمام حاضرین نے شیخ الاسلام کو ان کی عظیم خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور اللہ کے حضور ان کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی۔

 تقریب میں شریک مختلف رہنماؤں نے اظہار خیال کیا اور عالمی امن کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کو لازمی قرار دیتے ہوئے اس کے عالمی فروغ پر زور دیا۔ مقررین نے عالمی قیام امن کے لیے تحریک منہاج القرآن کی عالمگیر کوششوں اور بالخصوص شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے فتنے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی قیام امن کی کاوشوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سے عالم اسلام کی دنیا کے تمام مذاہب اور بالخصوص اسلام اور عیسائیت کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا ازالہ ہو سکے گا۔ تقریب کے آخر میں تمام شرکاء کو ڈنر بھی دیا گیا۔

تبصرہ