منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2011ء کو ناگویا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سے تشریف لائے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سکالر علامہ شکیل احمد ثانی تھے۔
تقریب میں ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران، جاپان تنظیم کے مرکزی صدر محمد سلیم خان، سیکرٹری جنرل حافظ محمد یعقوب مغل، صدر شیزوکا کین محمد عارف، صدر ناگویا حافظ عبدالمصطفیٰ شاہین، جنرل سیکرٹری اعجاز رمضان کیانی، فنانس سیکرٹری خالد علی، راجہ ظہور، عرفان بٹ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
علامہ شکیل احمد ثانی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دین مبین کے لئے کی جانے والی کاوشوں اور ان کی تجدیدی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازی عمر کے لئے دعا کی گئی۔
رپورٹ: عبدالمصطفیٰ شاہین
تبصرہ