منہاج یونیورسٹی کے عظیم سکالر علامہ محمد اقبال فانی مورخہ 11 مارچ 2011ء بروز جمعہ کو فرینکفرٹ ایئر پورٹ پہنچے۔ جہاں پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تنظیمی ساتھیوں جن میں صدر شبیر احمد کھوکھر، جنرل سیکرٹری علامہ نذیر، سابقہ صدر اظہر فاروق، عمر حیات (لالہ جی) اور دیگر تنظیمی ساتھیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ علامہ محمد اقبال فانی منہاج القرآن اسلامک سنٹر فرینکفرٹ جرمنی میں بطور ڈائریکٹر خدمات سرانجام دیں گے۔
علامہ محمد اقبال فانی نے تنظیمی ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یقینا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور منہاج القرآن کی مرکزی قیادت نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے ان شاء اللہ میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور فرینکفرٹ میں مشن کے فروغ کے لئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کروں گا۔
منہاج القرآن فرینکفرٹ کے صدر شبیر احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبال فانی کی تقرری سے مشن کے فروغ اور دعوت کے کام میں تیزی آئے گی۔
رپورٹ : محمد اقبال قادری
تبصرہ