منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 04 مارچ 2011 ء بروز جمعۃ المبارک کو مرکز منہاج القرآن لاکورنیو فرانس میں ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی۔ جس میں امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، صدر منہاج القرآن فرانس عبدالجبار بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ عبدالرازق قادری اور رفقاء و وابستگان نے شرکت فرمائی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز حاجی حنیف مغل صاحب نے تلاوت کلامِ پاک سے کیا اور قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی سعادت بھی آپ ہی نے حاصل کی۔ بعد ازاں تمام حاضرین محفل نے مکمل یکسوئی اور عقیدت و احترام کے ساتھ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ مقدسہ میں درود پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ امیر منہاج یورپین کونسل محترم علامہ حسن میر قادری صاحب نے عشقِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مدلل و جامع گفتگو فرمائی۔ خطاب کے بعد ذکر اور ذکر کے بعد نمازِ عشاء ادا کی گئی، جس کی امامت ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ عبدالرازق قادری صاحب نے کرائی۔ اختتامی دعا علامہ حسن میر قادری صاحب نے کرائی۔ پروگرام کے اختتام پر حاضرینِ محفل کی تواضع مصطفوی لنگر سے کی گئی۔
رپورٹ: عدنان شفقت
تبصرہ