منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عظیم سکالر علامہ غلام ربانی تیمور کا کوریا پہنچنے پر شاندار استقبال

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عظیم سکالر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ غلام ربانی تیمور منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا تنظیم کی دعوت پر مورخہ 18 فروری 2011ء کو انچھن ایئر پورٹ (سیؤل) پہنچے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ گوجرانوالہ کے صدر حافظ محمد نعمان صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے صدر محمد جمیل چودھری، مرزا ساجد بیگ، مردان علی قادری، رانا محمد عدیل، محمد سعید قادری، وقار احمد خان، چودھری محمد استخار، ڈاکٹر محمد اختر، مسٹرلی فیو (کورین) اور منہاج القرآن کوریا کے کارکنان اور وابستگان کی کثیر تعداد نے علامہ غلام ربانی تیمور اور حافظ محمد نعمان صدیقی کا شاندار استقبال کیا۔

رپورٹ: رانا محمد فاروق

تبصرہ