منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو ساؤتھ اٹلی میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل

منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو ساؤتھ اٹلی کے زیر اہتمام مشہور ہوٹل کے ہال میں مورخہ 19 فروری 2011ء کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز قاری ممتاز نے تلاوت کلام مجید سے کیا، آریزو کے بچے، بچیوں کے علاوہ مشہور نعت خواں عبدالجبار اور منشاد گوندل نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

محفل میں علامہ نور احمد نور نے شان محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قرآنی آیات، احادیث، تاریخی واقعات اور دیگر انبیاء کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے پیش کیا، علامہ نور احمد نور کے خطاب کے دوران رقت آمیز مناظر سامنے آتے رہے۔ پروگرام میں آریزو شہر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر اور صحت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ پروگرام میں پاک فیڈریشن کے صدرساجد سانگ، آریزو کے قائمقام صدر فاروق گل بھٹی اور ناظم ساؤتھ اٹلی ظہیر انجم بھی خصوصی طور پر شریک تھے۔ محفل کاباقاعدہ اختتام اجتماعی درود وسلام اور علامہ نور احمد نور کی دعا سے ہوا۔

رپورٹ:ظہیر انجم

تبصرہ