منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 20 فروری 2011ء بروز اتوار کو شی ہنگ سٹی کے بہت بڑے سپورٹس کمپلیکس میں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت علامہ حافظ محمد روح الامین (بنگلہ دیش) نے کی، جبکہ مہمان خصوصی پاکستان کے سفیر شوکت علی مقدم تھے۔ پروگرام میں فواد ہاشم ربانی (کمرشل قونصلر ایمبیسی آف پاکستان)، محمد حمیر کریم (کمیونٹی ویلفیئر اتاشی)، محمد فیصل حق خان (جنرل مینجر نیشنل بنک کوریا سیؤل برانچ)، علامہ عبد الرحمن (امام و خطیب آیئننگ مسجد)، علامہ حافظ محمد انور (المدینہ مسجد و منہاج اسلامک سنٹر سووان)، بزنس مین کمیونٹی کی طرف سے محمد فیصل چیمہ، صاحبزادہ سید اطہر حسین شاہ، محمد شارق سعید، محمد زبیر خان، محمد سرور، سید عامر حسین شاہ، محمد علی ملک، محمد اصغر بانگی، محمد عتیق الرحمن، کمیونٹی ویلفیئر سنٹر شیواء کی طرف سے محمد صوبہ خان، کورین کمیونٹی کی طرف سے Park Jin Young (چیف آف ایگزیکٹو آفس)، قائدین تحریک منہاج القرآن سمیت تمام مرکزی عہدیداران، کارکنان اور وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد بشیر نے تلاوت کلام پاک سے کیا، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت مردان علی قادری، محمد بابر، سید عمران شاہ، وقار احمدخان، محمد ابوبکر صدیقی، محمد شکیل، محمد ارشد، ارشد اقبال اور سونیا نور نے حاصل کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض پاکستان سے آئے مہمان حافظ محمد نعمان صدیقی، محمد تبسم علی (ھاینگ سٹی) اور محمد شفیق بھٹی (پوسان) نے ادا کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سکالر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد علامہ غلام ربانی تیمور نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی حیثیت پر بڑی مدلل گفتگو کی۔ پاکستان کے سفیر شوکت علی مقدم نے تمام شرکاء کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارکباد دی اور شرکاء کو اسلام کے حقیقی پیغام امن کو اپنے کردار کے ذریعے عام کرنے کی تلقین کی۔ منہاج ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور منہاج القرآن کے نئے خریدے جانے والے اسلامک سنٹر کے متعلق بریفنگ دی اور تعاون کرنے والی تمام کمپنیز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے محفل میلاد میں تعاون کیا۔
پروگرام کا اختتام درود و سلام سے ہوا، اور شرکائے محفل کی ضیافت میلاد سے تواضع کی گئی جس کے لئے نیشنل فوڈ کے ملک مظہر خان نے خصوصی تعاون کیا۔ سوان میس کمیٹی محمد عابد قادری، انچھن میس کمیٹی حاجی محمد اسحق اور ساری ٹیم نے ضیافت میلاد کے لئے شاندار خدمات دیں۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
رپورٹ: رانا محمد فاروق
تبصرہ