منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 19 فرروری 2011ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی60 ویں سالگرہ کی تقریب کا شاندار اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سکالر علامہ غلام ربانی تیمور مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں حافظ محمد نعمان صدیقی (صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گوجرانوالہ)، صاحبزادہ سید اطہر حسین شاہ، محمد فیصل چیمہ، حاجی محمد اسحاق، رانا محمد اشفاق، ڈاکٹر محمد اختر، امیر ایشین کونسل محمد جمیل چودھری، مردان علی قادری (ناظم کوریا)، مرزا ساجد بیگ (ناظم فنانس)، محمد بوٹا قادری، رانا محمد عدیل، محمد مسعود جمال، محمد خرم اور اہل محبت، رفقاء و اراکین منہاج القرآن نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

علامہ غلام ربانی تیمور نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی اعلیٰ علمی، فکری، تعلیمی، روحانی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے کلام کے چند اشعار پیش کئے جن میں شیخ الاسلام کے قول وفعل کی خوبصورتی اور عمل کردار کی پختگی کا ذکر کیا گیا تھا۔ منہاج ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے شیخ الاسلام کی سالگرہ کے موقع پر تمام کارکنان و وابستگان کو مبارکباد دی اور اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے، ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنی زندگیوں کے صبح شام اپنے عظیم قائد کے عظیم مشن کے لئے وقف کر دیں۔

سالگرہ کی شاندار تقریب میں کیک کاٹا گیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ گوجرانوالہ کے صدر حافظ محمد نعمان صدیقی نے شیخ الاسلام کی درازی عمر کے ساتھ ساتھ آپ کی صحت وتندرستی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کو کھانا پیش کیا گیا۔

رپورٹ: رانا محمد فاروق

تبصرہ