منہاج القرآن بادالونا (سپین) کے زیراہتمام محفل میلاد کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل بادالونا (سپین) کے زیر اہتمام مورخہ 18 فروری 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو Plaza Isla Cameron میں سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں اہلیان بادالونا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز علامہ عبدالرشید شریفی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ حافظ جبران اعظم کیانی اور قدیر احمد خان نے بارگاہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

نوجوان سکالر محمد عرفان رضا نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء کو تلقین کی کہ وہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کا مطالعہ کریں اور اس کو عملی طور پر اپنی زندگی میں اپنانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی دعوت دیں کہ وہ اس پر عمل کریں۔

 محفل کے اختتام پر بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور منہاج القرآن بادالونا کی طرف سے تمام شرکاء میں میلاد کا لنگر تقسیم کیا گیا۔ محفل میں محمد نواز کیانی، محمد اقبال چودھری، محمد ظل حسن قادری، حاجی زاہد اختر، محمد نواز قادری اور منہاج یوتھ لیگ کے احسن جاوید نے خصوصی شرکت کی۔ کامیاب محفل کے انعقاد پر بادالونا انتظامیہ کے صدر محمد جہانگیر، نائب صدر نواز جرال، سیکرٹری جنرل عدنان رضا سمیت دیگر عہدیداران اور معاونین کو مبارکباد پیش کی گئی۔

رپورٹ:نوید احمد اندلسی

تبصرہ