منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام مورخہ 20 فروری 2011ء کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلوس پلاتیہ کوجیہ امونیا سے شروع ہو کر سینتگما تک پہنچا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن یونان کے صدر جاوید اقبال اعوان نے کی۔
جلوس میں یونان کی جملہ مذہبی وسیاسی تنظیمات کے جملہ قائدین و کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔ جلوس کے انتظام وانصرام منہاج القرآن کے رفقاء نے سنبھالے ہوئے تھے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل پر پہنچا، نعت خواں حضرات سارے راستے درودو سلام کا ورد کرتے رہے جبکہ فضا نعرہ تکبیر و رسالت سے گونجتی رہی۔ جلوس سینتگما پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے اختتام پر مقررین نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی بابرکت ساعتوں اور مہینہ کو جوش وخروش اور انتہائی ذوق وشوق سے منانے کی ترغیب دی۔ پروگرام کے اختتام پر امت مسلمہ میں اتحاد، یکجہتی، پاکستان کے موجودہ حالات اور یونان کے موجودہ حالات کے پیش نظر خصوصی دعائیں کی گئیں۔
رپورٹ: نوید سحر
تبصرہ