منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد

ماہ ربیع الاول کے آغاز سے ہی دنیا بھر میں قائم منہاج القرآن کے مراکز کا رنگ دیکھنے والا ہوتا ہے۔ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محافل و ضیافت میلاد کی تقاریب کا اہتمام کرتے ہیں۔ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشی منانا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ دنیا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔ تحریک منہاج القرآن میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عالمی جشن کے طور پر مناتی ہے۔

جشن عید میلاد النبی پاکستان میں 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان پر عالم اسلام کی سب سے بڑی عظیم الشان سالانہ عالمی میلاد کا نفرنس منعقد ہوتی ہے جس میں دنیا بھر سے علماء کرام، مشائخ عظام، قراء و نعت خوان حضرات اور عالم اسلام کی مقتدر مذہبی شخصیات خصوصی شرکت کرتی ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی 27 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے میدان میں منعقد ہوئی۔ یہ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ اور پاکستان کا مشترکہ سیشن تھا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میلاد کانفرنس کے لاکھوں شرکاء سے خطاب فرمایا۔ یہ کانفرنس دنیا بھر میں ARY News سمیت کئی ٹی وی چینلز اور ویب ریڈیوز کے ذریعے بھی براہ راست دیکھی گئی۔ جرمنی، ڈنمارک، ناروے، ہالینڈ، بیلجیم، آسٹریا، اٹلی، سپین، فن لینڈ، سویڈن، یونان، سویٹزر لینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ ساتھ مرکز منہاج القرآن فرانس میں گیارہ اور بارہ ربیع الاول کی درمیانی شب مورخہ 14 فروری 2011 کو جشنِ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔

پروگرام میں معروف گلوکار عالم لوہار کے فرزند طارق لوہار نے انتظامیہ کی خصوصی دعوت پر شرکت کی اور خوبصورت کلام پیش کر کے کثیر تعداد میں آئے ہوئے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔ منہاج القرآن کی علاقائی تنظیمیں، منہاج القرآن سارسل منہاج القرآن مون فرائی، کلیشی، منہاج القرآن گونساویل، منہاج القرآن پوتو کمبو اور منہاج القرآن فونتن بلیو کے منتظمین، رفقا و وابستگان کے علاوہ قائم مقام جنرل سیکرٹری شمریز خان کی خصوصی دعوت پر پیرس کے صحافتی حلقے نے بلاتفرق شرکت کی۔ شرکت کرنے والے صحافیوں میں صدر پاکستان پریس کلب پیرس صاحبزادہ عتیق الرحمٰن، جنرل سیکرٹری میاں محمد امجد، صدر پاک پریس کلب چوہدری شبیر بھدر اور آپ کی ٹیم مرزا خالد بشیر، ارشد وارثی اور بابر مغل بھی شامل تھے۔ ممبر منہاج القرآن سپریم کونسل حاجی گلزار احمد اور منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے صدر راؤ خلیل احمد تشریف لائے۔ صدر ادارہ عبدالجبار بٹ اور قائم مقام جنرل سیکرٹری شمریز خان کے تعاون سے مہمانوں اور خصوصا میڈیا کے نمائندگان کو رسیپشن دی۔

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری کی صدارت میں ہونے والے اس شاندار پروگرام کی نقابت منہاج القرآن فرانس کے میڈیا سیکرٹری عدنان شفقت نے کی۔ تلاوتِ قرآنِ پاک کی سعادت الشیخ محمد انیس (امام مسجد کلیشی صوبوآ) نے حاصل کی، منہاج نعت کونسل کے نعت خواں حاجی محمد حنیف مغل، محمد یاسین، محمد عامر اور قاری طارق کے علاوہ عارف لوہار نے اپنے مخصوص انداز میں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش فرما کر خوب رنگ باندھا، ہارون قاضی نے فرنچ زبان میں دن کی مناسبت سے اظہار خٰیال کیا۔

مہمانان گرامی میں شیخ ربیعہ الازہر مصر، امام فرانس شیخ حسن شال گومی، امام نورالدین، درانسی الشیخ محمد انیس امام مونفرمائی، پاکستان پیپلز پار‌ٹی کے نائب صدر ملک منیر احمد، چوھدری صفدر برنالی، صاحبزادہ عتیق الرحمن اور چوھدری شبیر بھدر شامل تھے۔ امیر یورپ منہاج القرآن علامہ حسن میر قادری نے علم، پہچان، محبت، خدمت اور پھر فیضان کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت پر اظہار خیال کیا۔

منہاج القرآن فرانس کی مرکزی و ذیلی تنظیمات کے تمام صدور، نائب صدور اور ناظمین نے شرکت فرمائی، جن میں صدر مجلسِ شورٰی چوہدری سیعد احمد، صدر منہاج القرآن فرانس عبدالجبار بٹ، سینئر نائب صدر رانا محمد اشرف، نائب صدر حاجی محمد مشتاق، نائب صدر حاجی محمد یعقوب، قائم مقام جنرل سیکریٹری و ناظم مالیات شبیر احمد اعوان، جوائنٹ سیکرٹریز شمریز خان اور ہارون قاضی، صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک چوہدری محمد اعظم، صدر منہاج ویلفئیر فاونڈیشن محمد نعیم چوہدری، ناظم سلیم خان، صدر عوامی تدفین کمیٹی صوفی نیاز، ناظم منہاج ایجوکیشن اکرم جاوید، ناظم تعمیرات کمیٹی منظور بھٹی، ناظم طعام کمیٹی اعظم چوہدری اور ناظم منہاج میڈیا فرانس عدنان شفقت، صدر منہاج یوتھ لیگ فرانس عمیر اشفاق، ذیلی تنظیمات میں صدر منہاج القرآن سارسل زاہد محمود، صدر منہاج القرآن گونساویل حسن ارشد، ناظم سرفراز ساہی، صدر پونتو کومبو حاجی اشرف، صدر منہاج القرآن کلیشی صوبوآ منظور بھٹی، کرائی سے شبیر شاہ نے شرکت فرمائی۔ پروگرام کا اختتام درود و سلام اور پیری فیت کے امام احسان سیالوی کی دعا سے ہوا اور حاضرین کی ضیافت میلاد سے تواضع کی گئی ۔

رپورٹ : راو خلیل احمد، عدنان شفقت

تبصرہ