منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا (آسٹریا) میں قائد ڈے کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا (آسٹریا) کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2011ء بروز ہفتہ کو منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ پروقار اور شاندار انداز میں منہاج کلچر سنٹر ویانا میں منائی گئی۔

سالگرہ کی پروقار تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، امیر حفیظ اللہ قادری، سینئر نائب صدر ملک محمد امین اعوان، ناظم محمد نعیم رضا، فنانس سیکرٹری ملک اعجاز رشید، ناظم ویلفیئر شیخ محبوب عالم، منہاج میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ محمد اکرم باجوہ، عمیر الطاف، حاجی قاسم علی کے علاوہ رفقاء و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد یوسف کی تلاوت سے ہوا، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد ثیاب نے حاصل کی۔ اس کے بعد صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل خواجہ محمد نسیم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے ہی نہیں پوری دنیا کے لئے بہت اہم ہے۔ ناظم منہاج القرآن آسٹریا محمد نعیم رضا نے اپنے مختصر خطاب میں شیخ الاسلام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کا معجزہ ہے کہ ہر دور میں اسلام کا بول بالا رہا، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد ہمارے لئے بہت بڑی نعمت اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور قرآن پاک کے بعد کوئی اور کتاب نہیں آئے گی۔ اللہ رب العزت ہر دور میں اپنا ایک ایسا بندہ دنیا میں بھیجتا ہے جو علم کو آگے لے کر چلے، آج کے دور کے تقاضوں کے مطابق شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں اسلام کے تشخص کا فروغ نعمت خداوند ہے۔

پروگرام کے اختتام پر سب شرکاء نے بلند آواز سے درود و سلام کا ورد کیا اور شیخ الاسلام کی لمبی عمر، صحت اور تندرستی کی دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور حاضرین کو پرتکلف ڈنر پیش کیا گیا۔

رپورٹ : محمد اکرم باجوہ

تبصرہ