برٹش پاکستان فاؤنڈیشن UK کے چار رکنی وفد نے مورخہ 09 فروری 2011ء بروز منگل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ وفد میں برٹش پاکستان فاؤنڈیشن UK کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثمن حسن، لارڈ شوکت نذیر خان (ایشیا لنک نیٹ ورک لندن)، یوسف ظہور اور محمد ریاض عثمانی شامل تھے۔
وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ممبران صاحبزادہ فیض الرحمان درانی (امیر تحریک)، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمدخان (نائب امیر تحریک)، رانا فیاض احمد خان (نائب ناظم اعلیٰ)، راجہ جمیل اجمل (ڈائریکٹر امور خارجہ)، سید فرحت حسین شاہ (ناظم علماء کونسل) سے ملاقات کی۔ وفد کو منہاج القرآن کے سیٹ اپ، تنظیمی نیٹ ورک اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امت مسلمہ کے لئے کی جانے والی خدمات پر بریفنگ دی اور ڈاکومنٹریز دکھائی گئیں۔ بعد ازاں وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ شعبہ جات کا وزٹ کیا اور وسیع تنظیمی و رفاہی، تربیتی و روحانی سیٹ اپ دیکھنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں امت مسلمہ کے تشخص کو جس انداز میں پیش کیا ہے پوری امت مسلمہ اس پر ڈاکٹر طاہر القادری کی احسان مند ہے۔
وفد کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے جملہ تعلیمی ادارہ جات اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم پراجیکٹ ’’آغوش‘‘ کا وزٹ کر ایا گیا۔ ڈاکٹر ثمن حسن نے منہاج کالج برائے خواتین اور منہاج گرلزماڈل ہائی سکول کی طالبات اور اساتذہ سے ملاقات کی اور ان کے تدریسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں وفد نے منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر علی محمد اور رجسٹرار منہاج یونیورسٹی کرنل (ر) محمد احمد سے ملاقات کی۔ منہاج یونیورسٹی میں وائس چانسلر سے ملاقات کے دوران بیرون ملک تعلیمی پالیسی اور پاکستان میں تعلیم کے ساتھ ساتھ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں دی جانے والی تعلیم پر تبادلہ خیال ہوا۔
لارڈ شوکت نذیر خان نے منہاج یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کے موضوع پر لیکچر دیا اور طلباء کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ برٹش پاکستان فاؤنڈیشن UK کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثمن حسن نے طلباء سے گفگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی کے مقصد کو سمجھتے ہوئے پلاننگ کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور اپنے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو دیکھ کر گھبرانے کی بجائے ان کو عبور کرنے کا عزم لے کر کامیابی کی منازل کو طے کرنا ہے۔ آج مجھے منہاج القرآن میں آکر انتہائی خوشی کا احساس ہو رہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نوجوان نسل کو دینی و دنیاوی علوم سے بہرہ مند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو ایک اچھا انسان بنانے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر ثمن حسن نے راجہ جمیل اجمل سے اپنی الوداعی ملاقات میں کہا کہ مجھے منہاج القرآن میں اپنے گھر کی خوشبو آرہی ہے اور میں منہاج القرآن کی باقاعدہ رکن بن کر اس عظیم کارواں میں شامل ہوں گی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے عظیم مقصد کی منزل کے حصول کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گی۔ ایسے ہی خیالات کا اظہار لارڈ شوکت نذیر خاں نے بھی کیا اور اپنے وزٹ کو بہت سود مند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں قریبی تعاون اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں معزز مہمانوں نے اپنے وزٹ کے بعد کہا کہ انہیں منہاج القرآن کے در و دیوار، شعبہ جات اور جملہ عہدیداران اور کارکنان سے اپنائیت کی جھلک نظر آتی ہے اور ان سب کے اخلاق وکردار میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تربیت کا خاص عنصر نظر آرہا ہے۔
رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری
تبصرہ