منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 05 فروری 2011ء بروز ہفتہ کو مرکز منہاج القرآن سارسل فرانس میں استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔
محفل میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ، سینئر نائب صدر رانا محمد اشرف، صدر پاکستان عوامی تحریک چودھری ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک چودھری محمد اعظم، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد نعیم چودھری، نائب صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حاجی طارق جاوید، ناظم منہاج ایجوکیشن محمد اکرم جاوید، ممبر مجلس شوریٰ محمد نعیم جوڑا، ڈائریکٹر منہاج میڈیا کوآرڈینیشن یورپ راؤ خلیل احمد اور عدنان شفقت کے علاوہ رفقاء و وابستگان اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے ’’ورفعنا لک ذکرک‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ خطاب کے دوران ہال وقتاً فوقتاً نعرہ تکبیر و رسالت سے گونجتا رہا۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہر نے سارسل فرانس کی انتظامیہ کو استقبال ربیع الاول کے شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ تمام شرکائے محفل نے ماہ ربیع الاول کی آمد پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ پروگرام کے اختتام پر شرکائے محفل کو لنگر پیش کیا گیا۔
رپورٹ: عدنان شفقت
تبصرہ