منہاج ایشین کونسل کے صدرعلی عمران مورخہ 18 جنوری 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے۔ علی عمران نے منہاج ایشین کونسل کے قیام اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورہ پاکستان کے دوران مرکز کا وزٹ کیا۔ منہاج ایشین کونسل کا صدر منتخب ہونے سے قبل ان کے پاس ناگویا جاپان کے صدر کی ذمہ داری تھی۔
صدر منہاج ایشین کونسل علی عمران نے مرکز آمد کے دوران مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ دفاتر کا دورہ کیا اور بعد ازاں ناظم امور خارجہ کے ساتھ تنظیمی وتحریکی امور پر میٹنگ کی۔ انھوں نے اپنی میٹنگ کے دوران جاپان اور ایشیائی ممالک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فروغ کے حوالہ سے بریفنگ دی اور مرکز کی طرف سے ان کی بطور صدر منہاج ایشین کونسل نامزدگی پر شکریہ ادا کیا۔
ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل نے علی عمران کو مرکز کے جملہ قائدین اور سٹاف ممبران کی جانب سے مرکزی سیکرٹریٹ آمد پرخوش آمدید کہا اور نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی۔ انھوں نے علی عمران سے کہا کہ اللہ رب العزت کا بہت فضل ہے کہ اس نے آپ کو اپنے دین کی خدمت کے عظیم منصب کے لئے چنا ہے اب آپ کے مطمع نظر تمام تنظیمات اور افراد ایک فیملی ممبر کی حیثیت سے ہیں آپ اپنے تمام ذاتی اور مالی معاملات پر مشن کے وسیع تر مفاد کو ترجیح دیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ منہاج ایشین کونسل کی نومنتخب باڈی ایشیائی ممالک میں مشن کے فروغ اور حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکر کو عام کرے گی اور ایشیاء کے جن ممالک میں منہاج القرآن کی تنظیم سازی نہیں ہے وہاں رابطہ کر کے تنظیم سازی کی جائے گی۔
رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری
تبصرہ