منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ مورخہ 18 دسمبر2010ء کو تنظیمی دورہ پر میلان سے ساؤتھ اٹلی میں منہاج القرآن کے مرکز کارپی میں تشریف لائے۔ میلان سے کارپی کے سفر کے دوران ناظم ساؤتھ اٹلی ظہیر انجم، مختار قادری اور الطاف چیمہ بھی ان کے ساتھ تھے جبکہ صدر منہاج یورپین کونسل نے رات کا قیام منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کی مجلس شوریٰ کے صدرمحمد علی بھاگت کے گھر کیا۔
مورخہ 19 دسمبر 2010ء بروز اتوار کومنہاج القرآن اٹلی کا مشترکہ اجلاس کارپی کے مشہور چرچ Parocchia Quartirolo کے ہال میں منعقد ہوا، اجلا س میں ساؤتھ اٹلی کی شوریٰ کے صدر محمد علی بھاگت، صدر حافظ عبدالمناف، ناظم ظہیر انجم، ناظم ویلفیئر الطاف چیمہ، ناظم دعوت و تربیت مختار قادری، ناظم مالیات سلطان محمود اور ناظم نشرواشاعت سمیع اللہ نے شرکت کی۔ پروگرام میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے وفودبلزانو، آریزو، بلونیا، فرارا، کارپی اور میلان سے شریک ہوئے۔
پروگرام میں ساؤتھ اٹلی کے سابق ناظم کو منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن اٹلی کا صدر نامزد کیا گیا جبکہ کارپی کے لئے جاوید اقبال، بلزانو کے لئے نصرت شاہد، آریزو کے لئے محمد رمضان اور بلونیا فرارا کے لئے طاہر محمود کومنہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کا صدر نامزد کیا گیا۔ ساؤتھ اٹلی تنظیم کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والی پیس اینڈ انٹی گریشن ورکشاپ میں MPIC یورپ کے صدر سید ارشد شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ میں مصالحتی کونسل کے اغراض ومقاصد، کام کا طریقہ کار، اداروں سے روابط اور دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔ ورکشاپ کا اختتام سید ارشد شاہ کے خطاب کے بعد علامہ غلام مصطفی مشہدی کی دعا سے ہوا۔
رپورٹ: ظہیر انجم
تبصرہ