منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام اتے وان سیؤل میں عید ملن پارٹی

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام مورخہ 19 نومبر 2010ء کو عثمانیہ ریسٹورنٹ اتے وان سیؤل میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

عید ملن پارٹی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، پاکستان کے سفیر شوکت علی مقدم، مدثر اقبال کمیونٹی ویلفیئر اتاشی پاکستان ایمبیسی، فواد ربانی فرسٹ سیکرٹری پاکستان ایمبیسی،  محمد فیصل حق خان جنرل مینجرنیشنل بنک آف پاکستان سیؤل برانچ، پاسٹر عقیل خان، مائی گرینٹ کمیونٹی سنٹر انچھن سٹی کی ڈائریکٹر مس لی،  پاکستانی کمیونٹی کے انچارج راجہ محمد اسرار، شی ہنگ کمیونٹی سنٹر شیواء سے صوبہ خان، آیننگ مسجد کے بنگلہ دیشی امام حافظ عبدالرحمان،  بزنس کمیونٹی کی طرف سے محمد اصغر بانگی، حاجی محمد افضل، حاجی ظفر اقبال، ڈاکٹر محمد اختر، محمد ندیم چیمہ، تحریک منہاج القرآن کوریا کے صدر محمد جمیل چودھری، جاپان  ناگویا کے صدر علی عمران، ویلفیئر ٹوکیو جاپان کے ناظم چودھری شاہد، فتح اللہ خان، محمد انور، حافظ علامہ محمد انور، سید اطہر حسین شاہ اور تحریک منہاج القرآن کوریا کے عہدیداران اور رفقاء و وابستگان نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز حافظ محمد شاکر نے تلاوت کلام مجید سے کیا جبکہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں مردان علی قادری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ منہاج القرآن ساؤتھ کوریا کے صدر محمد جمیل چودھری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی کوریا آمد پر شکریہ ادا کیا اور منہاج القرآن ساؤتھ کوریا کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

کوریا میں پاکستان کے سفیر شوکت علی مقدم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں ابھی تک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے تو نہیں مل سکا مگر میرے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ میں ان کے بیٹے سے مل رہا ہوں، یقینا ڈاکٹر محمد طاہر القادری بہت عظیم انسان ہیں اور پاکستان کو ان جیسی شخصیات کی اشد ضرورت ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتداء میں تاجر برادری نے ہی اسلام کے آفاقی پیغام کو دور دور تک پہنچایا، آج ہم اپنے کاروبار و ملازمت کے ساتھ ساتھ دین کے کام کو ذمہ داری سمجھ کر کریں تو بہت سارا کام ہو سکتا ہے، پھر ہر پیشہ والا شخص خلوص نیت کے ساتھ محنت سے کام کرے تو ہر کام عبادت ہوگا۔ جیسے کوئی شخص آٹھ گھنٹے جاب کرتا ہے وہ پوری ایمانداری سے کام کرے، رزق حلال کمائے تو یہ عبادت ہے۔ منہاج القرآن پوری دنیا میں اسلام کے امن و محبت کے پیغام کو عام کر رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دہشت گردی کے خلاف جو فتویٰ دیا ہے، اس سے بہت واضح طور پر اسلام کا پیغام امن اجاگر ہوا۔

صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے خطاب کے بعد سوال و جواب کی مختصر نشست بھی ہوئی اور شرکاء کو عید کی خوشی میں ڈنر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: وقار احمد قادری، رانا محمد فاروق

تبصرہ