منہاج اسلامک سنٹر پوسان (کوریا) کے زیر اہتمام مورخہ 16 نومبر 2010ء بعد نماز عشاء تربیتی نشست منعقد ہوئی جس سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
نشست کا باقاعدہ آغاز سید عمران شاہ نے قرآن پاک کی آیات بینات کی تلاوت سے کیا، اس کے بعد امجد سلہری، محمد بابر، ظفر اقبال ظفری اور مردان علی قادری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ منہاج القرآن پوسان کے ناظم ذوالقرنین بھٹی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ محمد شفیق بھٹی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔
منہاج القرآن کے جملہ رفقاء، کارکنان اور وابستگان سے تربیتی گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کہا کہ آج کے دور میں اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا اسلام کے پیغام امن سے آگاہ ہو سکے۔ تحریک منہاج القرآن اسلام کے پیغام امن کے پرچم کو پوری دنیا میں سر بلند کر رہی ہے۔ ہمیں اپنے قائد کی تعلیمات امن ومحبت سے سبق حاصل کرتے ہوئے آپس میں بھائی چارے کی فضا کو قائم کرتے ہوئے ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا چاہیئے اور اپنی زندگیوں میں سے انا کے بتوں کو توڑنا ہو گا۔
پروگرام میں صدر منہاج القرآن ناگویا جاپان علی عمران، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جاپان چودھری شاہد رضا، امیر تحریک کوریا محمد جمیل قادری، ناظم انچھن سٹی مردان علی قادری، سردار فتح اللہ خان قادری، انوار احمد، سید عامر حسین شاہ، کاشف محمود، علی ملک نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں ذوالقرنین بھٹی، محمد اعجاز، محمد بابر، امجد سلہری، شفیق بھٹی، عامر مصطفوی، محمد چن زیب اور دیگر ساتھیوں نے بھر پور تعاون کیا۔
رپورٹ: محمد وقار احمد خان، رانا محمد فاروق
تبصرہ