منہاج القرآن انٹرنیشنل (نیکیا) یونان میں سری لنکن خاتون کا قبول اسلام

منہاج القرآن انٹرنیشنل مرکز نیکیا یونان میں مورخہ 18 دسمبر 2010ء  بروز ہفتہ کو مرکز کے ڈائریکٹر و ناظم دعوت و تربیت صوفی عبید اللہ چشتی کے ہاتھوں سری لنکن خاتون نے اسلام قبول کیا۔ خاتون کا اسلامی نام یاسمین رکھا گیا۔

قبول اسلام کی تقریب میں مرکز منہاج القرآن نیکیا کی انتظامیہ کے علاوہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنی نو مسلم بہن کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن و نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد صدر منہاج القرآن مرکز نیکیا غلام قادر چودھری کی گفتگو سے ہوا جنہوں نے اسلام کی حقانیت بیان کی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد یاسمین نے اپنے خیالات و جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اسلام کا خوب مطالعہ کیا اور مجھ پر یہ آشکار ہو گیا کہ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جو سچائی اور امن کا درس دیتا ہے اور یقینا میرے اسلام قبول کرنے کا سہرا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے QTv پر چلنے والے خطابات ہیں جس میں انہوں نے اسلام کے امن پسند مذہب ہونے کا درس دیا اور خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف دیئے جانے والے ان کے فتویٰ نے میری زندگی کے مقصد کو بدل کر رکھ دیا اور آج مجھے سچے مذہب اسلام کی روشنی نصیب ہوئی۔ میں عہد کرتی ہوں کہ آج سے میں اسلامی شعار کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی زندگی بسر کروں گی اور منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے مصطفوی مشن کے فروغ کے لئے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کروں گی۔

رپورٹ:نوید سحر

تبصرہ