منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے عہدیدار ڈاکٹر باغ حسین کی منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے عہدیدار ڈاکٹر باغ حسین نے مورخہ 10 دسمبر2010ء بروز جمعہ کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ ڈاکٹر باغ حسین نے اپنے دورہ مرکز کے دوران مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور مرکزی سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے کارکنان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میں جب بھی پاکستان آتا ہوں مرکزی سیکرٹریٹ کا لازمی وزٹ کرتا ہوں کیونکہ یہ میرا اپنا گھر ہے جہاں سے میری اخلاقی و روحانی تربیت کا آغاز ہو ا ہے اور اس مرکز کی محافل نے ہمیں دین اسلام کی اصل روح کے ساتھ پہچان کرائی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری میرے روحانی باپ ہیں جنہوں نے اپنی تعلیمات اورصحبت کے ذریعے ہمیں اللہ رب العزت کے احکامات پر عملدرآمد اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق ومحبت کی طرف راغب کیا ہے۔ یہاں آکر مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ میں اپنے فیملی ممبرز میں موجود ہوں۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ