منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدرصاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے مورخہ 13 نومبر 2010ء بروز ہفتہ کو منہاج القرآن اباراکی مرکز پر اتحاد امت کے عنوان سے فکر انگیز خطاب کیا۔
صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے موجودہ تعلیمی (دینی اور دنیاوی) نظام اور نصاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد علماء نے امت مسلمہ کو تقسیم کرنے اور ان کے اتحاد کا شیرازہ بکھیرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان نام نہاد علماء نے معصوم قوم کو کئی فرقوں اور مسلکوں میں الجھا کر دین اسلام کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے والدین کو بچوں کی صحیح تعلیم وتربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اپنے بڑھاپے کا سہارا بننے کی خاطر ان کی پرورش یا تربیت نہ کریں بلکہ امت مسلمہ کا سہارا بننے کی خاطر ان کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں۔ پروگرام کے اختتام پر اباراکی مرکز پر اسلامی تعلیم حاصل کرنے والے جاپانی اور پاکستانی بچوں کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر فیڈرل کونسل نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
رپورٹ: سید عثمان علی بخاری
تبصرہ