صاحبزادہ حسین محی الدین قادری 6 دن کے تنظیمی دورہ پر کوریا پہنچ گئے

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری ہانگ کانگ اور جاپان کا تنظیمی دورہ مکمل کرنے کے بعد مورخہ 16 نومبر 2010ء کوریا کے 6 روزہ تنظیمی دورہ پر کیمے ایئر پورٹ پوسان سٹی کوریا پہنچے۔ صاحبزاہ حسین محی الدین قادری کے ساتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا جاپان کے صدر علی عمران اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جاپان کے ناظم چوہدری شاہد رضا بھی تھے۔

کیمے ایئرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے صدر محمد جمیل چودھری کی قیادت میں ناظم انچھن سٹی مردان علی قادری، ناظم پوسان سٹی ذوالقرنین بھٹی، سید عامر حسین شاہ، سید عمران حسین شاہ، چودھری امتیاز حسین، محمد شفیق بھٹی، محمد عامر مصطفوی، چن زیب عرف جانی، خادم حسین قادری، شوکت حسین، محمد عاطف، امجد سکیری اور رفقاء کی ایک کثیر تعداد صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے استقبال کے لئے موجود تھی۔

صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے کیمے ایئر پورٹ پر مشن سے وابستہ کارکنان کا ایک جم غفیر جمع ہو چکا تھا اور صاحبزادہ صاحب کے کوریا کی سر زمین پر قدم رکھنے پر ننھے منے بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ایئر پورٹ سے گاڑیوں کے ایک بہت بڑے قافلے کی صورت میں ساسنگ ہوٹل لایا گیا۔

رپورٹ: محمد وقار احمد خان و رانا محمد فاروق قادری

تبصرہ