منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے ڈائریکٹرحافظ محمد نسیم نقشبندی کا دورہ مرکز

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے ڈائریکٹر حافظ محمد نسیم نقشبندی نے مورخہ 29  نومبر2010ء بروز سوموار کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے دوران انھوں نے مختلف شعبہ جات کے سٹاف ممبران سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کے دوران ہانگ کانگ کے تنظیمی معاملات پر تفصیلی ڈسکشن کی اور نظامت امور خارجہ کی طرف سے فوری رسپانس اور ای میل کے بر وقت جواب پر شکریہ ادا کیا۔ حافظ محمد نسیم نے کہا کہ وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے جملہ عہدیداران و کارکنان کے بالعموم اور نظامت امور خارجہ کے جملہ سٹاف ممبران کے مشکور وممنون ہیں کہ وہ مشن کے عظیم مرکز میں بیٹھ کر حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکراور تعلیمات کو عام کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کر رہے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو گائیڈ لائن سے نوازتے رہتے ہیں۔ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل نے حافظ محمد نسیم نقشبندی کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے کامیاب دورہ ہانگ کانگ اور شاندار استقبال و انتظامات پر مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ