منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 16 نومبر 2010ء بروز منگل مشنری ساور یانی پارک دیزیو میں عید الاضحی کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں دور و نزدیک سے کثیر تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔
عیدالاضحی کے اجتماع کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے عید الاضحی کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اس دن کی عظمت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور قرآن وحدیث کی روشنی میں یہ واضح کیا کہ آج کے دن ہمیں اپنے غریب اور دکھی بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیئے جو ملک پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کے خطاب کے بعد ضلع مونزہ کے پادری نے بھی اٹالین زبان میں خطاب کیا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امت مسلمہ کے لئے بالخصوص اور پوری دنیا کے لئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
رپورٹ: محمد یعقوب
تبصرہ