علامہ سید محمد نعیم شاہد کے اعزاز میں استقبالیہ

منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈنمارک کے معروف استاد علامہ سید محمد نعیم شاہد کے چار روزہ دورہ پر ویانا پہنچنے پر منہاج القرآن آسٹریا کے سینیئر نائب صدر اور اعوان ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر ملک محمد امین اعوان نے اپنی رہائش گاہ اعوان ہاؤس نیدر آسٹریا میں مورخہ 14 نومبر 2010ء کو علامہ سید محمد نعیم شاہد کے اعزاز میں ایک پر تکلف استقبالیہ دیا۔

استقبالیہ میں منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، محمد نعیم رضا قادری، شیخ محبوب عالم، شفیق الرحمان ہاشمی، محمد اکرم باجوہ اور دیگر تنظیمی ساتھیوں نے شرکت کی۔ ملک محمد امین اعوان نے علامہ سید محمد نعیم شاہد کی آسٹریا آمد اور بالخصوص استقبالیہ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ علامہ سید محمد نعیم شاہد نے استقبالیہ کے اختتام پر ملک محمد امین، ان کی فیملی اور کاروبار میں ترقی کے لئے دعائے خیر کی۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ