بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چھوٹے صاحبزادے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مورخہ 06 نومبر 2010ء بروز ہفتہ 5روزہ دورے پر ہانگ کانگ پہنچ گئے۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے ہانگ کانگ پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے سرپرست نیاز محمد خان، صدر محمد سکندر باچہ اور محمد نسیم نقشبندی سمیت منہاج القرآن ہانگ کانگ کے رفقاء کی ایک کثیر تعداد نے استقبال کیا۔ صدر ہانگ کانگ کے بیان کے مطابق صدر فیڈرل کونسل اپنے پانچ روزہ دورہ ہانگ کانگ کے دوران مختلف یونیورسٹیز میں اسلام اور قیام امن کے عنوان سے لیکچر دیں گے، اس کے علاوہ پاکستانی مسلم کمیونٹی سے خطاب کریں گے جبکہ پاکستانی بزنس مین کمیونٹی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے شرکاء سے ملاقات اور خطاب کریں گے۔
رپورٹ: محمد نسیم نقشبندی
تبصرہ