پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیربدر نے مورخہ 02 نومبر2010ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم سے ان کی رہائش گاہ باجوہ ہاؤس پر ملاقات کی۔جہانگیر بدر نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امت مسلمہ کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں ان جیسا علم رکھنے والا کوئی فرد نہیں ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں بغداد ٹاؤن میں جو شہر اعتکاف بساتی ہے وہ امت مسلمہ کا حرمین شریف کے بعد سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے اور اتنے اچھے انتظامات ہوتے ہیں کہ وہ منظر قابل دید ہوتا ہے۔ جہانگیر بدر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے نام خیر سگالی کا پیغام دیا اور خواجہ محمد نسیم کی آسٹریا میں منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے خدمات کی تعریف کی۔
رپورٹ: محمد اکرم باجوہ
تبصرہ