منہاج القرآن انٹرنیشنل نیکیا یونان میں مورخہ 23 اکتوبر 2010ء بروز ہفتہ محمد نوید آف سیالکوٹ نے اپنی والدہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے محفل کا اہتمام کیا۔ پروگرام کا آغاز محمد عارف قادری نے قرآن پاک کی آیات سے کیا، ناصر اکبر، مظہر اقبال نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کی جبکہ ظفر اقبال اعوان نے ماں کی شان میں خصوصی کلام پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیکیا کے ڈائریکٹر علامہ صوفی عبید اللہ چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے ماں کو وہ عزت عطا کی ہے جو اللہ رب العزت اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد دنیا کا اعلیٰ ترین مقام کا درجہ رکھتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں تمھیں وصیت کرتا ہوں کہ اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اگر ان میں سے کوئی ایک بڑھاپے کو پہنچ جائے تو ان کے سامنے اف بھی نہ کہو، اللہ تعالی ماں کے متعلق خصوصی حکم فرماتا ہے کہ ماں وہ ہے جس نے تیری پیدائش پر سختیوں پر سختیاں برداشت کیں اور تیری پیدائش پر صرف تیرے لئے اپنی پسند کی کھانے کی چیزوں کو بھی تر ک کر دیا تاکہ بچے پر کوئی پریشانی نہ آئے۔ منہاج القرآن اپنے عظیم قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں پوری دنیا میں ماں کی عظمت اور امن کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ آیئے اس کے سپاہی بن کر دین اسلام کی خدمت کریں۔ پروگرام کے اختتام پر محمد نوید کی والدہ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا
رپورٹ: نوید سحر
تبصرہ