منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ بیورو اور مرکزی آفس MCB یورپ کے مطابق منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے زیر اہتمام نو تشکیل شدہ منہاج یورپین کونسل کا پہلا اجلاس مورخہ 8 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک جاری رہا۔
اجلاس میں شرکت کے لئے منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز وڑائچ، ناظم محمد بلال اپل، نائب ناظم محمد نعیم رضا، ناظم رابطہ ظہیر انجم کے علاوہ سرپرست منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ ڈاکٹر عابد عزیز، ڈائریکٹر حافظ محمد اقبال اعظم، منہاج مصالحتی کونسل یورپ کے صدر سید ارشد شاہ، سیکرٹری سید محمد جمیل شاہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ اور میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے سرپرست محمد شکیل چغتائی، سیکرٹری و کوآرڈینیٹر برائے اسپین نوید احمد اندلسی اور اٹلی کے کوآرڈینیٹر سمیع اللہ وڑائچ مختلف اوقات میں منہاج القرآن کلچرل سنٹر پہنچے تو ادارے کی انتظامیہ نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور مہمانوں کو گلدستے پیش کئے۔ اجلاس کے منتظم و میزبان شبیر احمد کھوکھر نے جملہ مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کے بیٹے آکاش نے ہمہ وقت مہمانوں کی خدمت میں گذارا ۔
رپورٹ: مرکزی آفس MCB یورپ
تبصرہ