منہاج القرآن انٹرنیشنل سائپرس کے زیراہتمام حلقہ درود کی محفل

منہاج القرآن انٹڑنیشنل سائپرس کے زیراہتمام مورخہ 25 ستمبر 2010ء بروز ہفتہ رات 10 بجے درود پاک کی محفل منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ تلاوت کلام مجید کی سعادت محمد یٰسین نے حاصل کی، بعد ازاں محفل نعت کا آغاز ہوا جس میں حافظ محمد شعیب، محمد سلطان اور دیگر احباب نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔

محفل نعت کے بعد سب احباب نے مل کر درود شریف  پڑھا اور ذکر کیا۔ محفل کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب حقیقت زہد کے عنوان سے چلایا گیا جس سے پوری محفل پر روحانی کیفیت طاری ہوگئی اور ہر آنکھ اللہ رب العزت اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں بہہ رہی تھی۔ پروگرام کے اختتام پر سلام پڑھا گیا اور دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ : سلطان محمود

تبصرہ