منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کو نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے این ایچ ایس اور پرائمری ٹرسٹ کے ساتھ مل کر کمیونٹی خدمات کے صلے میں کمیونٹی ہیلتھ ایوراڈ 2009ء دیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے صدر اشتیاق احمد قادری نے مورخہ 27 ستمبر 2009 ء کو منعقدہ تقریب میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ 2009ء کے کمیونٹی ہیلتھ ایوارڈ کو منہاج القرآن لندن کے لئے مختص کرنا اور واحد مسلم تنظیم کا چناؤ بہت بڑی کامیابی ہے اور اس کامیابی پر جملہ کارکنان منہاج القرآن مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اشتیاق احمد قادری نے کہا کہ ہم الگ تھلگ رہ کر مقامی اداروں اور کمیونٹی کو اپنے مسائل سے آگاہ نہیں کر سکتے، اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم سیاسی، سماجی اور معاشی اداروں میں اپنے مذہب و ثقافت پر قائم رہتے ہوئے شمولیت اختیار کریں۔
رپورٹ: آفتاب بیگ
تبصرہ