حیدرآباد انڈیا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب و کیسٹس کی نمائش

منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر حیدر آباد انڈیا میں مورخہ 19 اگست سے 26 اگست 2010ء تک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب و کیسٹس اور ڈی وی ڈیز کی نمائش کی گئی جس میں منہاج القرآن سے وابستہ افراد کے علاوہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے نمائش کا وزٹ کیا۔ نمائش میں انڈیا اور حیدرآباد کے پبلیشرز نے بھی شرکت کی اور شیخ الاسلام کی کتب کے موضوعات اور ٹائٹل کو سراہا، علاوہ ازیں حیدر آباد کے علماء نے شرکت کی اور اظہار خیال بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یقینا ڈاکٹر محمد طاہر القادری اس صدی کے عظیم سکالر ہیں اور امت مسلمہ کے مسائل کا ادراک رکھتے ہیں۔ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید حیات اللہ قادری نے کہا کہ موجودہ دور میں منہاج القرآن شیخ الاسلام کی قیادت میں احیائے امت کی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

رپورٹ: سید حیات اللہ شاہ قادری

تبصرہ