یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی افطار پارٹیوں کی رقم سیلاب زدگان کو بھجوا ئے گی

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی جہاں نورانی کیفیات کا ظہور شروع ہو جاتا ہے وہاں اہتمام رمضان کے مناظر پاکستان کی طرح پیرس میں بھی دیدنی ہوتے ہیں مگر اس سال پاکستان میں تاریخ کے بدترین سیلاب کی زد میں ہونے کی وجہ سے یہ رنگ گہنا چکے ہیں اور افطار کا اہتمام بھی رسمی ہو رہا ہے۔ منہاج القرآن یورپ کے اعلان کے بعد اکثر مخیر حضرات افطار پارٹیوں پر رقم خرچ کرنے کی بجائے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے بھیج رہے ہیں۔ منہاج القرآن کے مراکز میں بھی صرف کھجور اور پانی سے افطاری کرائی جارہی ہے مگر تراویح کا اہتمام اپنی شایان شان ہو رہا ہے۔

پاکستانی کمیونٹی کے لئے مسجد ویلیل لابل، انجمن فلاح دار بن گونس، مسجد پیری فیت، حلقہ احباب پیرس کے علاوہ منہاج القرآن پیرس کے پانچ مراکز گارج لے گونسل، گونسا ویل، کلیچھی ثوبہ، پوتو کمبوہ اور فرانس کے ساتھ آل لا کورینوء میں نماز تراویح کے اجتماعات ہو رہے ہیں جب کے سب سے بڑا اجتماع مین مرکز لا کورینوء میں ہو رہا ہے جہاں پر سفیر منہاج القرآن یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان قرآن پاک سنانے کے علاوہ تربیتی نشست بھی فرما رہے ہیں

رپورٹ : اے کے راو

تبصرہ