منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے کوآرڈینیٹر و جذبہ انٹرنیشنل آسٹریا کے بیورو چیف محمد اکرم باجوہ کی اہلیہ کی تیسری برسی مورخہ 22اگست2010ء بروز اتوار کو باجوہ ہاؤس 19ڈسٹرکٹ میں منعقد ہوئی جس میں مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیاجس میں آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری، پاکستان اوورسیز الائنس آسٹریا کے صدر فاروق چوہدری، پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے خواجہ منظور احمد، مراقبہ ہال ویانا کے کوآرڈینیٹر محمد آفتاب سیفی ، ملک حاجی محمد خلیل، پاکستان انجمن فیملیز آسٹریا کے صدر الحاج شیخ وحید احمد ، پاک ایشیا کلچر کے چیئرمین حاجی قاسم علی، نائب صدر سید مظفر حسین شاہ، پاک ایشیاء پریس کلب کے صدر حاجی غلام شبیر منہاس، چوہدری رستم علی، پی پی پی آسٹریا کے سینیئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ اور دیگر احباب نے شرکت کی ۔
قرآن خوانی کے بعد مراقبہ ہال ویانا کے محمد آفتاب سیفی نے تلاوت قرآن پاک کی جبکہ امیر حفیظ اللہ قادری نے ختم شریف پڑھا اور اجتماعی دعا میں مرحومہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے ان کی سلامتی اور دوبارہ بحالی کے لئے بھی دعا کی گئی۔تقریب کے اختتام پر محمد اکرم باجوہ نے تمام مہمانو ں کا شکریہ ادا کیا ۔
رپورٹ: محمداکرم باجوہ
تبصرہ