منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پیرس کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں

منہاج ويلفيئر فاؤنڈيشن انٹرنيشنل کي پاکستان میں سيلاب متاثرين کے ليے امدادي کارروائياں جاري ہيں۔ متاثرين کے لئے ضروريات زندگي کا امدادي سامان جس ميں بستر، ٹينٹ، کمبل، پہننے کے کپڑوں کے علاوہ نقدي شامل ہے، کي کوليکشن جاري ہے۔ اس سلسلے ميں منہاج القرآن انٹرنیشنل يورپ بھر کے مراکز ميں سيل قائم کر دیئے گئے ہيں، جن ميں لوگ اپني انفرادي اور اجتماعي کوششوں سے تعاون کر رہے ہیں۔

اتوار کی شب کميونٹي کے درد دل رکھنے والے افراد جن ميں مياں محمد خالد، آصف اقبال اور محمد يونس شامل تھے، نے اتوار بازار سے کو ليکشن کي اور منہاج ويلفیئر فاؤنڈيشن کے امدادي سيل ميں جمع کروائي اور اس عزم کا اظہار کيا کہ اس عمل کو ہر روز جاري رکھا جائے گا۔

صدر عبدالجبار بٹ نے ميڈيا کو بتايا کہ متاثرين کي بحالي تک منہاج ويلفيئر فاؤنڈيشن کي امدادي سرگرمياں جاري رہيں گي۔ مشکل کي اس گھڑي ميں ہم اپنے بہن بھائيوں، بزرگوں اور بچوں کو تنہا نہيں چھوڑيں گے اور اپني بساط کے مطابق امدادي سرگرميوں کو اس وقت تک جاري رکھا جائے گا جب تک سيلابي آفت اور ما بعد مشکلات سے نجات نہيں مل جاتي۔ انہوں نے پي آئي اے کے کنٹري مينجر فرخ حنفي کي کاوشوں کو بھي سراہا۔

رپورٹ: اے کے راؤ

تبصرہ