الشیخ محمد الادروس (مکہ) کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر فرانس کا وزٹ

الشيخ محمد الادروس جو فاطمي سيد ہيں اور مکہ پاک ميں ہي امامت کے فرائض انجام دے رہے ہيں۔ آپ ان دنوں يورپ اور امريکہ کے دورے پر ہيں، فرانس پہنچنے پر منہاج القرآن فرانس کي انتظاميہ کي درخواست پر آپ مرکز تشريف لائے آپ کے ساتھ امام درانسي اور امام فرانس شيخ حسن شال گومي بھي تھے۔ مرکز فرانس پہنچنے پر صدر عبدالجبار بٹ، محمد نعيم چودھري، صوفي نياز، اظہر صديق، حاجي حميد اللہ اور راؤ خليل احمد نے خوش آمديد کہا اور پھولوں کے گلدستے پيش کئے۔

آپ نے علامہ حافظ نذير احمد کي امامت ميں نماز تراويح بھي ادا کي بعد ازاں حاضرين سے خطاب کرتے ہوئے حب رسول پر مختصر خطاب کيا جس کا ترجمہ فرنچ اور اردو ميں شيخ حسن شال گومي نے کيا۔

شيخ حسن شال گومي نے حاضرين کو اپني شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادري سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ چار گھنٹے کي ملاقات ميں ايسا لگتا ہے کہ ميں چار سال ان کي صحبت ميں رہا ہوں، اللہ رب العزت شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو زندگي دے ان کے نوراني چہرے کو ديکھ کر راحت ملتي ہے، ان کي ذات سراپا محبت ہے، ان سے مل کر خدا کي رحمت کا احساس ہوتا ہے، حسن شال گومي نے منہاج القرآن والوں کو خوش قسمت قرار ديا۔

انتظاميہ منہاج القرآن کي جانب سے معزز مہمان کي خدمت ميں شيخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادري کي عربي کتب کا تحفہ پيش کيا گیا اور علامہ حافظ نزير نے المنہاج السوي کا محتصر تعارف بھي پيش کيا جسے معزز مہمان نے بہت پسند کيا۔

رپورٹ: اے کے راؤ

تبصرہ