منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافط محمد اقبال اعظم نے مورخہ 6 اگست2010ء کو پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں افرادکی بحالی کے لئے امداد کی کولیکشن کے لئے یونان کادورہ کیا۔
علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے جامع مسجد سفینہ پنجتن پاک پیراستیری، ریندی اور انوفیتا کے مراکز میں عوام الناس کے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتما م متاثر علاقوں میں کی جانے والی ریلیف سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں عوام کو کہا کہ وہ اپنے پاکستانی بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں۔
رپورٹ : نوید سحر
تبصرہ