منہاج القرآن انٹرنیشنل رجوایمیلیاومودنہ اور کارپی کے زیراہتمام مورخہ 14 اگست 2010ء بروز ہفتہ ریڈیو برونو ہال میں پاکستان کی یوم آزادی کے حوالہ سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شیخ اللغہ والادب علامہ محمد نواز ظفر نے پاکستان سے خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد ناظم منہاج القرآن رجوایمیلیاومودنہ محمد ظریف نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی جبکہ صدر منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی حافظ عبدالمناف نے میاں محمد بخش کا عارفانہ کلام پیش کیا۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی کے ڈائریکٹر سید غلام مصطفی مشہدی اور ثاقب حیات رانجھا نے سرانجام دیئے۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کارپی کے طلبہ منیب، زوہیب، عمیر، فائز الیاس، حامد مختار اور مبین نے قومی ترانہ پیش کیا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کارپی کی طالبات ثمرینہ عارف، ثنا عباس، کرن الیاس، نائلہ، نور، جویریہ اور رابعہ نے ملی نغمہ پیش کیا۔ یوم آزادی کی تقریب میں کم سن مقررہ عائزہ اقبال نے پاکستان میں سیلاب کی موجودہ تباہ کاریوں اور اپنے ہم وطنوں کی زبوں حالی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور ہچکیاں لے کر رونا شروع کر دیا۔
تقریب میں عرفان حیات رانجھا نے اپنی گفتگو میں تاریخ پاکستان اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت اور ان کی سیاسی بصیرت پر روشنی ڈالی۔ محمود اصغر چوہدری نے اپنی گفتگو میں پاکستان کی موجودہ حالت زار کی طرف توجہ دلائی اور حال میں موجود لوگوں سے اپنے ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی استدعا کی۔ صدر منہاج مصالحتی کونسل یورپ سید ارشد شاہ نے کہا کہ اگر کالا باغ ڈیم بن جاتا تو شاید اتنی تباہی نہ آتی جتنی اب آئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے فورا امداد بھیجنا چاہئے۔ منہاج القرآن نے ضرورت مند افراد تک امداد پہنچانے کا ایسا نظام وضع کیا ہے کہ آپ اپنی رقوم یہاں جمع کروائیں تو وہ جلد ہی ضرورت مند افراد تک پہنچ جائے گی۔
شیخ اللغہ والادب علامہ محمد نواز ظفر نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات کا حاصل، غرض و غایت اور ثمرات میں وحدت ہے اور اگر ہم امت میں وحدت پیدا کرنے میں ناکام ہیں تو ہمیں غور و خوض کرنا چاہئے کہ کمی کہاں پر ہے۔
تقریب کے انعقاد میں ناظم منہاج القرآن رجوایمیلیاومودنہ محمد ظریف، شیخ حبیب الرحمن، قاری غلام رسول، صدر منہاج القرآن رجوایمیلیا ومودنہ جاوید اختررانجھا، محمد ظفر، حاجی اعجاز احمد وڑائچ، محمد بابر بٹ، جاوید امرہ، محمود اصغر چوہدری، چوہدری شفاقت علی، صدر منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی حافظ عبدالمناف، ثاقب حیات رانجھا، عرفان حیات رانجھا اور سید غلام مصطفی مشہدی نے خصوصی تعاون کیا۔
رپورٹ: محمدانور
تبصرہ