منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو (اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 6 اگست 2010ء کو جمعۃ المبارک کا عظیم الشان اجتماع مشنری ساوریانی ہال میں منعقد ہوا، اگست کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے دور و نزدیک سے شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے جمعہ کے اجتماع میں شرکت کی۔
ادارہ کے امام و خطیب علامہ وقار احمد نے سورۃ البقرہ کی تیسری آیت تلاوت کی جس میں اللہ رب العزت نے غیب پر ایمان لانے، نماز قائم کرنے، اور جو رزق حلال عطا کیا اس میں سے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا حکم فرمایا۔ اس جمعۃ المبارک کو خصوصی طور پر پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگو ں کے نام کیا گیا اور متاثرین کے لئے خصوصی فنڈ ریزنگ بھی کی گئی جس میں احباب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
آخر میں آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں صلوۃ و سلام پیش کیا گیا اور سیلاب زدگان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
رپورٹ:محمد یعقوب
تبصرہ