منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی ا ٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 09 جولائی 2010ء بروز جمعۃ المبارک معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن کی مرکزی اور صوبائی مجلس عاملہ، رفقاء و اراکین اور وابستگان کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک اور ہدیہ نعت سے ہوا جس کے بعد ڈائریکٹر منہاج القرآن مرکز کارپی علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے فلسفہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس رات انسانیت کو جو تحفہ نماز ملا ا سکی قدر کرتے ہوئے آج بھی دنیا و آخرت میں کامیابی کی معراج حاصل کی جا سکتی ہے اور جس پر عمل کر کے آج بھی فلاح پر مبنی معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ : محمدانور
تبصرہ