منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ (ہانگ کانگ) میں مورخہ 10 جولائی 2010ء بروز ہفتہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے ایک عظیم الشان محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت علامہ قاری محمد رمضان سیالوی نے حاصل کی بعد ازاں عبدالمجید، قاری قدرت اللہ سلطانی اور قاری صابر حسین صابری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ نقابت کے فرائض حافظ سید تنویر حسین شاہ نے سرانجام دیئے۔
شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد نسیم نقشبندی نے سورۃ النجم کی روشنی میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے سیر حاصل گفتگو کی۔ محفل میں علامہ قاری محمد رمضان سیالوی، قاری قدرت اللہ سلطانی، قاری صابر حسین صابری، علامہ محمد شکیل عطاری اور حافظ محمد سفیان نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کا اختتام صلوۃ و سلام اور دعا کے ساتھ ہوا۔ آخرمیں شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
رپورٹ : محمد نسیم نقشبندی
تبصرہ