منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 27 جولائی 2010ء بروز منگل ایک پرتکلف افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں شب برات کا روزہ رکھنے والے احباب نے شرکت کی۔
افطار پارٹی میں تلاوت و نعت کے بعد ختم قران مجید کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام شرکاء نے قرآن مجید کی تلاوت کی اور یوں مکمل قرآن پاک ختم کیا گیا۔ پروگرام میں ختم شریف پڑھا گیا جس کی سعادت ادارہ کے امام و خطیب علامہ وقار احمد نے حاصل کی۔ شرکاء محفل نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ آخر میں خصوصی دعا کرائی گئی۔
افطار پارٹی میں ادارہ کے نائب صدر میاں سرفراز احمد، حاجی محمد یونس اور یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے خصوصی شرکت کی۔
رپورٹ : محمد یعقوب
تبصرہ