یورپ کے مشہور و معروف نعت خواں محمد صفدر فردوس نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دین اسلام اور فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے عالمی کاوشو ں کا اعتراف کرتے ہوئے مورخہ 26 جون 2010ء بروز سوموار کو منہاج القرآن میں شمولیت کا اعلان کر کے باقاعدہ رفاقت اختیار کر لی۔
منہاج القرآن کا فارم پر کر کے آسٹریا تنظیم کے صدر خواجہ محمد نسیم کے سپرد کرنے کی تقریب میں امیر تنظیم آسٹریا محمد حفیظ اللہ قادری، نائب صدر ملک محمد شفیع، ناظم ویلفیئر شیخ محبوب عالم اور جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا بھی شامل تھے۔ معروف نعت خواں الحاج محمد صفدر فردوس نے اس موقع پر شیخ الاسلام سے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے دل میں طویل عرصہ سے اس عظیم قافلے میں شرکت کی خواہش تھی جو کہ آج پوری ہوئی۔
خواجہ محمد نسیم نے محمد صفدر فردوس کی منہاج القرآن میں شمولیت کو سراہتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔ آخر میں مہمانوں کے لئے ایک پر تکلف ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
رپورٹ : محمد نعیم رضا
تبصرہ