منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے مورخہ یکم جولائی 2010ء بروز جمعرات کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، صدر منہاج القرآن آسٹریا جو آجکل اپنے نجی دورہ پر پاکستان آئے ہوئے ہیں نے خصوصی طور پر مرکز کا وزٹ کیا اور مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔
خواجہ محمد نسیم نے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک اور دیگر مرکزی قائدین سے ملاقات کی اور تنظیمی امور پر گفتگو کی۔ مرکزی سیکرٹریٹ پہنچنے پر سیکرٹری ویلفیئر نظامت امور خارجہ میاں اشتیاق احمد، سیکرٹری کمیونیکیشن علی حسنین ہاشمی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم احمد اعوان نے خواجہ محمد نسیم کا بھرپور استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ مرکزی قائدین کے ساتھ میٹنگ کے بعد صدر آسٹریا نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبوں کا وزٹ کیا اور شعبوں کی کارکردگی کو سراہا۔
رپورٹ (محمد وسیم افضل قادری)
تبصرہ