منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 9 جولائی 2010ء بروز جمعۃالمبارک بعد نماز عشاء معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے محفل منعقد کی گئی۔ محفل کا آغاز قاری محمد صدیق نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کے بعد منہاج نعت کونسل کے اراکین نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل کی نقابت کے فرائض قاری عباس طاہر نے سرانجام دیئے۔

محفل میں ساری رات نعت خوانوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کر کے شرکائے محفل کے دلوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع روشن کی۔ محفل کے اختتام پر اجتماعی طور پر صلوۃ التسبیح ادا کی ہے۔

محفل کی انتظامیہ نے شرکائے محفل کے لئے سحری کا اہتمام بھی کیا جس کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، اتحاد امت اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : راؤ خلیل احمد

تبصرہ