منہاج القرآن انٹرنيشنل اوسلو کے زيراہتمام 17 جون 2010ء کو نائب ناظم اعلیٰ جي ايم ملک کے اعزاز ميں ڈنر تقريب اوسلو کے مقامي ريسٹورنٹ ميں منعقد ہوئي۔ تقريب ميں جي ايم ملک اور علامہ حسن مير قادري مہمان خصوصي تھے۔ ديگر شرکاء ميں منہاج مصالحتي کونسل اوسلو کے صدر شوکت ضعيم قادري، حافظ عابد، علم صداقت، اعجاز احمد، محمد اصغر، عبداللہ، ياسر حميد، حليمہ ارشد، شگفتہ محمود اور ثمينہ اعوان بھي تقريب ميں موجود تھيں۔ تقريب ميں منہاج مصالحتي کونسل اور تحريک کے ديگر عہديداروں کا معزز مہمانوں سے تعارف کرايا گيا۔ ڈنر کے دوران جي ايم ملک نے منہاج مصالحتي کونسل ناروے کي کارکردگي کو سراہا اور انہيں معاشرتي و سماجي جھگڑوں کو عدالت سے باہر حل کرنے کے جذبے کو سراہا۔ تقريب کا اختتام دعا سے ہوا۔
تبصرہ