صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے مورخہ 10 جون 2010ء بروز جمعرات کو بیگ ریسٹورنٹ میں صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، MWF یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، منہاج القرآن لوگرونیا کے غضنفر حسین اور رفاقت علی نے شرکت کی۔

عشائیہ میں محمد نواز کیانی، حاجی مظہر حسین، نوید احمد اندلسی، محمد اقبال چوہدری، محمد ارشد، محمد نواز قادری، چوہدری پرویز اختر، قاری عبدالرحمان، زاہد اختر زاہدی، ظل حسن، لیاقت علی کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس عاملہ کے تمام اراکین شرکت کی۔

رپورٹ : نوید احمد اندلسی (سپین)

تبصرہ