منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران کی صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے اپنے دورہ فرانس کے دورا ن 9 جون 2010 کو منہاج یوتھ لیگ فرانس کے عہدیداران سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئرنائب ناظم اعلٰی، سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان، منہاج القرآن فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، امیر تحریک علامہ حسن میر قادری، صدر MCB یورپ راؤ خلیل احمد اور منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے عہدیداران نے شرکت کی۔

صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے تمام عہدیداران سے فرداً فرداً تعارف کیا اور ان کی اس بھر پور شرکت پر مسرت کا اظہار کیا، منہاج یوتھ لیگ کے صدر علی گلزار، جنرل سیکرٹری عمیر اشفاق اور نعمان اسلم نے اپنے اپنے کام کی رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ:( اے کے راؤ)

تبصرہ